انڈونیشیا میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کم از کم 213 مسافروں کو لے جانے والی ایک بڑی کشتی اتوار کی صبح جزیرہ سماٹرہ کے قریب پانی میں ڈوب گئی۔ امدادی کارکنوں نے کچھ افراد کو بچا لیا ہے جب کہ بچ جانے والے بعض دوسرے مسافروں کو پانی میں تیرتے دیکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا ہزارو ں جزیروں پر مشتمل ملک ہے جہاں کی آبادی ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے تک سفر کے لیے بڑی کشتیوں پر انحصار کرتی ہے۔ خراب موسم، غیر معیاری ڈھانچوں اور حد سے زیادہ مسافروں کو کشتیوں میں سوار کرنا انڈونیشیا میں ہونے والے ایسے حادثوں کی بڑی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔