عراق کے انتخابی کمشن نے کہا ہے کہ ا س نے قانون سازوں کوخبردار کردیا ہے کہ وہ  ملک بھر میں بروقت  انتخابات کے انعقاد کے لیے جمعرات تک کوئی انتخابی قانون تشکیل دے دیں۔

فراج الحیدری نے بدھ کے روز یہ ڈیڈ لائن جاری کی۔ عام انتخابات پروگرام کے مطابق 16 جنوری کو ہونے ہیں۔

قانون ساز  صوبے کرکک کے لیے ووٹنگ کے راہنما اصول کے لیے بحث کرتے رہے ہیں  جہاں مختلف نسلوں کے باشندے آباد ہیں۔

تیل سے مالا مال صوبے کرکوک  میں کرد ، عرب اور ترکمان لوگ آباد ہیں ۔ ق انون ساز جن امور پر بحث کر رہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ آیا کرکوک میں ووٹروں کے موجودہ ریکارڈ کو استعمال کیا جائے جو کردوں کے حق میں ہو گا یا  2004 کی ووٹر رجسٹری کو استعمال کیا جائے جو عربوں کے حق میں ہو گی ۔
 اس ہفتے کے شروع میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے عراقی عہدےداروں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے وقت پر انعقاد کو یقینی بنانےکے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں۔
 ایک ترجمان نے کہا کہ مسٹر بائیڈن نے اس مسئلے پر اتوار کےرو ز عراق کے زیادہ تر   خود اختیار علاقے کے صدر  مسعود برزانی سے ٹیلی فون پر بات کی ۔ امریکی نائب صدر نے عراق کی پارلیمنٹ کے سپیکر ایاض السمارئی سے بھی الگ سے بات چیت کی۔