اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم میں اتوار کے روز دو فلسطینی خاندانوں کو اُن کے گھروں سے نکال دیا اور اُن کے گھر یہودی آباد کاروں کے حوالے کردیے۔
پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے یہ کارروائى ایک اسرائیلی عدالت کے حکم پر کی ہے۔
بین الاقوامی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالتی رہی ہے کہ وہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودیوں کو آباد کرنے کی کارروائیاں روک دے۔
فلسطینی، مشرقی یروشلم کو مستقبل میں اپنے ملک کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔
مشرقی یروشلم میں تقریباً ڈھائى لاکھ فلسطینی اور لگ بھگ دو لاکھ یہودی آباد ہیں۔
اسرائیل نے1967 کی چھ روزہ جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کرلیا تھا اور پھر بعد میں اُسے اسرائیل میں ضم کرلیا تھا۔ اسرائیل کے اس اقدام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

