اسرائیل نے  ایک ویڈیو ٹیپ کے تبادلے میں،  جس میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ایک اسرائیلی فوجی کو دکھایا گیاہے،  19 فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

اسرائیل،  جیلاڈ شالث کی ویڈیو کی تصدیق کے بعد،  جسے 2006 میں سرحد پر ایک  چھاپہ مار کارروائی میں غزہ کے عسکریت پسندوں نے پکڑلیا تھااور اس کے بعد اسے دوبارہ نہیں دیکھا گیاہے،  فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے پر متفق ہوگیا تھا۔

مصر اور جرمنی  اس معاہدے میں ثالث  تھے، جسے ایک اسرائیلی  فوجی کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے ایک ممکنہ سرحدی سمجھوتے کے طورپر دیکھا جارہاہے۔

عسکریت پسند گروپ  حماس، شالث کی رہائی پر غور سے قبل سینکڑوں اہم فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اصرار کی اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔