امریکی صدر باراک اوباما اپنے پہلے دورے پر چین جارہے ہیں جہاں وہ توقع ہے کہ معیشت اور آب و ہوا کی تبدیلیوں پر گفتگو کریں گے۔
مسٹر اوباما اتوار کو دیرگئے شنگھائی پہنچے۔   وہ پیر کے روز  شہر کے راہنماؤں اور یونیورسٹی کے طالب علموں سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر طالب علموں کے ساتھ امریکہ چین تعلقات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔  وہ حاضرین  اورسنہوا نیٹ، سوہو اور بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹس سمیت مختلف ویب سائٹس   کے ذریعے بھیجے جانے والے لوگوں کے  سوالات کے جواب دیں گے۔
اس کے بعد صدر اوباما چینی راہنماؤں سے ملاقات کے لیے بیجنگ جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن  اس ایشیائی طاقت کو محدود کرنے کی بجائے بیجنگ کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہتا ہے،