ڈنیڈن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کے 429 رنز کے جواب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عمر اکمل 129 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب کھیل ختم ہوا تو محمد آصف 12 اور محمد عامربغیر کوئی رنز بنائے کھیل رہے تھے۔ میزبان نیوزی لینڈ کی طرف سے شین بانڈ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

