کوئنز لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم، نیوزی لینڈ انوی ٹیشن الیون کی پہلی اننگز کے اسکور 234رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 286رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے فواد عالم نے 77، عمران فرحت کے 52، سرفراز احمد نے 37، عبد الرؤف نے 26اور محمد یوسف اور عمر اکمل نے 21-21رن اسکور کیے۔
جواب میں نیوزی لینڈ انوی ٹیشن الیون نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 24رن اسکور کیے تھے۔ جمعے کو میچ کا آخری دِن ہے۔
نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 24نومبر سے دوسرا تین دسمبر سے, جب کہ تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 11دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد دورہٴ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا جِس کے بعد محمد یوسف کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

