برما میں جاری ایشین جونیئر ہاکی چمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔

جاپان کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان نے با آسانی صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

اِس سے قبل  ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم کو چارتین سے شکست دی تھی۔

اِسی دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے پینلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے چمپینز چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جیت کے لیے پاکستانی ٹیم کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ چمپینز چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ اگلے مہینے ارجنٹینا میں منعقد ہو رہا ہے۔