پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سیلیکٹر حسن سردار نے کہا ہے کہ دورہٴ یورپ کے لیے تجربہ کار اورجواں سال کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم بنائی جائے گی،  جوایک کارآمد، معیاری طریقہٴ کار ہے۔

جمعرات کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ، ‘ یہ بہترین کمبی نیشن ہوا کرتا ہے۔’

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ماہِ رواں کے آخر میں فرانس میں ہونے والے عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے جو 30اکتوبر سے شروع ہوگا، جب کہ پاکستان کی ٹیم دورہٴ یورپ میں بھی فرانس اور بیلجم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

اِس سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کو 17اکتوبر کو فرانس روانہ ہوگی،  جِس کے لیے ویزا کے حصول کا انتظار ہے۔