خبررساں ادارے اے پی ایف نے کہا ہے کہ اس کے ایک نامہ نگار کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔
اے پی ایف کے تہران بیورو کے قائم قام سربراہ جے ڈش مکھ نے کہا ہے کہ فرہاد پولادی کو بدھ کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب امریکی سفارت خانے پر قبضے کی 30 ویں برسی کے موقع حکومت کے سرپرستی میں نکلنے والے جلوس کی کوریج کے لیے جارہے تھے۔
اسی وقت ہونے والے ایک اور امریکہ مخالف مظاہرے میں حزب اختلاف کے حامیوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی ۔
ایران جون میں صدر محمود احمدی نژاد کے دوبارہ متنازع انتخاب کےبعد بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد غیر ملکی صحافیوں پرمظاہروں کی کوریج پر پابندی عائد کرچکاہے۔
ان مظاہروں کے دوران ہزاروں مظاہرین اور بڑی تعداد میں صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

