قطر میں جاری قطر کلاسکس اسکواش چمپین شپ میں پاکستان کے عامر اطلس خان نے فرانس کے عالمی نمبر ایک گریگری گولٹیئر کو ہرا کر ہل چل مچا دی۔
انیس سالہ عامر اطلس نے گریگری کو 11-6,7-11,12-10,11-9سے ہرا کر ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اِس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا۔
قطر کے خلیفہ ٹینس اینڈ اسکواش کمپلیکس میں ہونے والا یہ مقابلہ عامر اطلس خان کے اسکواش کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
عامر کے والد اطلس خان، برٹش ایمےچیر چمپین شپ رنر اپ اور آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن کے چمپین جان شیر خان کے بھانجے ہیں۔ اب وہ برطانیہ کے عالمی نمبر نو کے کھلاڑی پیٹر بارکر سے مقابلہ کریں گے۔

