اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس قرارداد پر بحث جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینیوں سے ، غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران جنگی جرائم سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ192 رکنی ایوان سے اس قرارداد کی منظوری کا امکان موجود ہے، اور اس پر جمعرات کو ووٹنگ ہوسکتی ہے۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس ، دونوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
بدھ کے روز جنرل اسمبلی میں اسرائیلی سفیر گبریلاشالیف نے اپنی تقریر میں اسے یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ کی بنیاد نفرت پر ہے۔
فلسطینی سفیر ریاض منصور نے رپورٹ کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا ایک اور ریکارڈ قرار دیا۔

