بنگلہ دیش کے سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر کے وکیل نے کہا ہے کہ ایک عدالت نے انہیں ہتھیار رکھنے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

لطف الزمان بابر نے گذشتہ سال اکتوبر تک جونئیر وزیرِ داخلہ کے طور پر فرائض انجام دیے تھے۔ انھیں تین ہینڈ گن اور کچھ گولہ بارود سرکاری اجازت کے بغیر اپنے گھر رکھنے کا مجرم پایا گیا تھا۔

انہیں مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ بابر نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہےاور کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ ملک میں بد عنوانی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائی میں سرگرمِ کار ہے اور گذشتہ چار ماہ میں کئی سابق وزرا اور سیاسی لیڈروں کو قید کیا جا چکا ہے۔