ترکی کے ہیلی کاپٹروں نے جنوب مشرقی سرحد پر آج دوسرے دن بھی کرد باغیوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر اپنے حملے جاری رکھے۔

 

عینی شاہدوں کو کہنا ہے کہ آج منگل کو صبح سرناک صوبے کے پہاڑوں پر ہیلی کاپٹروں نے منڈلانا شروع کردیا اور پھر جلد ہی علاقے سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا۔

 

ادھر ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے  آج منگل کے روز کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کو فوجی کارروائی کرنی ہی تھی۔انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ شمالی عراق میں مقیم کرد باغیوں کے خلاف فوری قدم اٹھائے۔ وہ اگلے ہفتے امریکی صدر سے ملنے واشنگٹن جا رہے ہیں۔