پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن ایک بار پھر ٹیلی ویژن کے پردے پر نظر آئیں گے۔ امیتابھ نے جمعے کے روز اس خبر کی تصدیق کی کہ وہ کلرز چینل کے ریٹیظ شو ’بِگ باس ‘کے تیسرے سیزن میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی ریٹی شو بِگ باس کے سیزن ٹو میں میزبانی کے فرائض بالی وڈ ہیروئین اور برطانوی ریٹی شو بِگ برادر کی فاتح شیلپا شیٹھی نے انجام دیے تھے۔ تاہم اِس بار پروگرام کی نظامت امیتابھ کے ہاتھوں میں سونپ کر کلرز چینل نے اِ س بات کا پورا دھیان رکھا ہے کہ بِگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی ٹی آر پی ریٹنگ آسمان کی اونچائیوں کو چھوئے۔
بِگ باس ریٹیر شو اِس سال دسمبر کے مہینے سے شروع ہوگا۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی کون سی مشہور ہستیاں اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے بےقرار ہیں یہ اب تک ایک راز ہے۔ تاہم پروگرام کے میزبان امیتابھ کے نام کے اعلان کے بعد عوام ایک بار پھر اپنے سپر سٹار ایکٹر کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بےچین ہے۔
امیتابھ نے اِس سے قبل 2000ء میں مشہور کوئزگیم شو’کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کا ذِمہ بخوبی نبھایا تھا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ امیتابھ کے فلمی کیرئیر نے آسمان میں دوبارہ اڑان بھرنے کے لیے مقبول کوئز شو’ کون بنےگا کروڑپتی‘ کا سہارا لیا تھا۔
امیتابھ نے کوئز شو ’ کون بنےگا کروڑپتی‘ کے دو سیزنز میں کام کرنے کے بعد اپنی بیماری کی وجہ سے 2005ء میں ٹی وی کے اِس پروگرام میں کام کرنے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ لیکن 66 سالہ یہ عظیم فنک ار متعدد اشتہاروں کی بدولت ٹیلی ویژن کی دنیا کا بےتاج بادشاہ بنا رہا۔
تاہم اب پانچ سال بعد ایک بار پھر امیتابھ چھوٹے پردے کے ایک ریی ب شو کے ذریعے اپنے لاکھوں مداحوں سے جڑنے کے لیے تیار ہیں۔

