ایرانی وزیرِ خارجہ منوچہر متکی طے شدہ پروگرام کے تحت پیر کے روز نئى دہلی پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت اور ایران کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوں گے۔
متکی اپنے دورے میں بھارتی وزیرِ اعظم من مون سنگھ، نائب صدر حامد انصاری اور خارجہ امور کے وزیر ایس ایم کرشنا کا ساتھ ملاقاتوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔
توقع ہے کہ اُن کے مذاکرات میں بیشتر توجہ ایران سے پاکستان کے راستے بھارت تک گیس پائپ لائن کے ایک مجوزہ منصوبے سمیت توانائى کے شعبے میں زیادہ قریبی تعاون پر مرکوز رہے گی۔
اس منصوبے پر مذاکرات گیس کی قیمت کے بارے میں اختلافات اور پائپ لائن کی سلامتی کے بارے میں تشویش کی وجہ سے تعطل میں پڑے ہوئے ہیں۔
اُس ریلوے لائن کے منصوبے پر بھی مذاکرات کا غالب امکان ہے، جو جنوب مشرقی ایران میں بھارتی سرمائے سے بنائى جانے والی بندرگاہ چابہار سے وسطِ ایشیا تک جائے گی۔

