برازیل کی فضائیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اُن کا فوجی طیارہ جِس میں 11افراد سوار تھےامیزون جنگلوں میں گِر کر تباہ ہوگیا ہے، جِس میں زندہ بچ جانے والے نو افراد کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
جمعے کو اہل کاروں نے بتایا کہ متیس نامی انڈین قبیلے کے ارکان کو جنگل میں طیارے کا ملبہ اور زندہ بچ جانے والے مل گئے ہیں۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار ایک شخص لاپتا ہے، جب کہ ہوسکتا ہے کہ دوسراشخص حادثے میں ہلاک ہوگیا ہو۔
جمعرات کو چھوٹا سی 98کاروان طیارہ کروزیرو دو سول اور تبا تنگا قصبوں کے درمیان پرواز کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔
طیارے میں سات طبی عہدے دار سوار تھے جو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم پر مامور تھے۔

