امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ضرورت مند طالب علموں کو ملازمت کے محدود مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

اگرچہ کیمپس کی ملازمت  سے اتنی رقم نہیں ملتی جس سے تعلیمی  اخراجات پورے ہوسکیں، تاہم اس سے طالب علم کو اپنے کھانے پینے اور دیگر ذاتی اخراجات پورے کرنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔

رضا نقوی نے کیمپس پر ملازمت کےمواقعوں کے حوالے سے امریکن یونیورسٹی کے  انٹرنیشنل اسکالر اینڈ اسٹوڈنٹ سروسز کے سربراہ Senem Bakkar اور کچھ طالب علموں سے بات کی  ہے۔