پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ پیر کو ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
50اوورز کے اس میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ نے 40 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائےہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے تین جب کہ عمر گل، شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم پاکستان نے محمد یوسف کی جگہ عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک میچ جیت چکے ہیں سیریز کو جیتنے کے لیے پیر کو ہونے والا یہ میچ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ اس کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہوجائے گی۔


