کرکٹ کی عالمی تنظیم ( آئی سی سی) نے سنہ 2011ء عالمی کپ میچ پروگرام کا اعلان کردیا ہے جِس کے تحت پاکستان اپنے چھ کے چھ گروپ میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے تناظر میں کرکٹ کی عالمی تنظیم نے کسی بدمزگی سے بچنے کے لیے پاکستان کا کوئی گروپ میچ بھارت میں نہیں رکھا۔
یاد رہے کہ پچھلے سال نومبر میں ممبئی حملوں کے بعد بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہٴ پاکستان منسوخ کردیا تھا اور بعد میں سیکیورٹی صورتِ حال کی وجہ سے عالمی تنظیم نے پاکستان کو عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی سے بھی محروم کردیا۔
سنہ 2011ء کا عالمی کپ اب بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔

