تبّت کے جلاوطن روحانی پیشوا دلائی لاما نے چینی لیڈروں کے ساتھ مذاکرات میں اپنی سر زمینِ وطن کے مسئلے کو اُٹھانے پر امریکی صدر براک اوباما کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مسٹر اوبامانے ابھی حال ہی میں چین کا دورہ کیا تھا۔
دلائی لاما نے تبّت کے مسئلے پر ” بہت سنجیدگی“ سے توجہ دینےاور اس مسئلے پر برسرِ عام اور پسِ پردہ کُھل کر بات کرنے پر صدر اوباما کی تعریف کی ہے۔
مسٹر اوباما نے جمعرات کے روزبیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ہو چِھن تاؤ کے ساتھ تبّت کے مسئلے پر غور کیا تھا۔ اورانہوں نے چین کے اس ہمالیائى خطے کے مستقل کے بارے میں چینی عہدے داروں اور دلائی لاما کے نمائیندوں کے درمیان جلد ہی دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

