پاکستان سےپڑھنے کے لیے امریکہ آنے والے طلبا کے لیے یہاں کے ماحول میں اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا شاید سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ اور جب عید کا دن ہو اور آپ کو کلاس میں جانا ہو تو گھر کی یاد بہت سے طلبا کو اداس کر دیتی ہے۔
لیکن سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کی تنظیم کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ یونیورسٹی میں موجود پاکستانی اور مسلمان طلبا، اور خاص طور سے نئے آنے والے طلبہ کے لیے عید کے دن کی خوشیوں کو یہاں بھی برقرار رکھا جائے۔ اور اس مقصد کے لیے یہ تنظیم پاکستانیز ایٹ سٹینفورڈ کیا کرتی ہے، یہ دیکھنے کے لیے آئیے چلتے ہیں ریاست کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں ثاقب الاسلام کے ساتھ:


