احمد آباد میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے بھارت کی پہلی اننگز کے 426 رنزکے جواب میں اعتماد سے کھیلتےہوئے 275 رنز بنائےاور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے۔  جے وردنے 36 اور سمارویرا 45 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

اس سے قبل منگل کو دوسرے روز کا کھیل جب شروع ہوا تو بھارت کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے پہلے 426 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔  میزبان ٹیم کی طرف سے راہول ڈراوڈ نے177 اور کپتان دھونی نے 110 رنز بنائے۔  سری لنکا کے فاسٹ باولر ویلیگا دار نے 87 رنز کے عوض چار اور مرلی دھرن نے 97 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔