بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ منگل کو امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ صدر اوباما کے دورِ صدارت میں کسی بھی غیر ملکی لیڈر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔
وزیراعظم سنگھ نے پیر کو امریکی ایوان تجارت میں امریکہ کی کاروباری شخصیات سے خطاب میں کہاتھا کہ بھارت اور امریکہ اُس سمجھوتے کی تفصیلات کو آخری شکل دے رہے ہیں جس سے ان کے درمیان غیر فوجی جوہری تعاون کے معاہدے پر پور ی طرح عمل شروع ہو جائے گا۔
وزیراعظم من موہن سنگھ نے اخبار واشنگٹن پوسٹ سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ امریکی لیڈروں کو اس بات پر آماد ہ کرنے کی اُمید رکھتے ہیں کہ وہ بھارت کو مزید غیر فوجی جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اجازت دیں اور صاف ستھری توانائی کے حصول کے لیے مسائل حل کرنے میں مزید تعاون کریں۔
توقع ہے کہ صدر اوباما اور وزیراعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی ۔

