لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے  اسرائیل کے ایک ایسے سراغرساں طیارے پر فائرنگ کی ہے  جو  ملک کے جنوب میں لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے  اسرائیلی جاسوس طیارے پر لبنانی فوج کی فائرنگ ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ نے طیارے کو مزید بلندی  پر  پرواز کرنے اور  لبنان کی فضائى حدود سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔
لبنان کی فضائى حدود میں اسرائیل کی مداخلت  اقوامِ متحدہ کی اُس قرارداد کی خلاف ورزی ہے  جس کے تحت  2006 میں اسرائیل اور لبنان میں قائم عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بند ہوئى تھی۔
2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 روز کی لڑائى میں ایک ہزار 200  لبنانی لوگ اور تقریباً 160 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔اور اقوامِ متحدہ کی کوششوں سے ایک ایک فائر بندی کے بعد جنگ بند  ہوئی تھی۔