ویسے تو یہ دو لفظوں کا مرکب ہے۔ پہلے لفظ کا مطلب، جیسا کہ ہم نے ایک اور لفظ کہانی میں دیکھا تھا، مدِ مقابل یا سامنے ہے۔ اور پارٹ کا مطلب ہے حصہ۔ چنانچہ زمانہ قدیم میں یہ کسی قانونی دستاویز کی نقل کے لئے استعمال ہوتا۔ یہاں پرانی فرانسیسی میں کاؤنٹر کا مطلب سامنے اور partie سے مراد نقل یا کاپی تھی جس کا بینادی مفہوم تھا، الگ کردینا۔
پارٹ کا لفظ آج کل بھی فعل کے طور پر اسی مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔
آج کل کاؤنٹر پارٹ کا اردو متبادل، یعنی جس مفہوم میں یہ عموماً خبروں میں آتا ہے، وہ ہوگا، ہم منصب۔
یعنی ایسے عہدیدار جو گویا ایک دوسرے کی نقل ہیں اور ایک دوسرے کے مد مقابل، برابری سے آ سکتے ہیں وہ ایک دوسرے کے کاؤنٹر پارٹ کہلاتے ہیں۔
اب دیکھئیے انگریزی خبر اور اس کا ترجمہ:
U.S. President Barack Obama has held talks with his Chinese counterpart, Hu Jintao, in Beijing
امریکی صدر باراک اوباما نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ہُو جن تاؤ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔


