انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری ہونے والی ایک اہم رپورٹ میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں کواپنے حصے کا پانی کےحاصل کرنے سے روک رہاہے۔

منگل کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے کنٹرول کے ایک زیر زمین آبی ذخیرے سے اپنے حصے سے زیادہ پانی پمپ کررہاہے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فی کس کی شرح کے حساب سے فلسطینیوں کی نسبت چارگنازیادہ پانی حاصل کررہا ہے اور فلسطینیوں کو پانی کی فراہمی عالمی ادارہٴ صحت کی سفارش کردہ مقدار سے کہیں کم ہے۔

اسرائیلی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کی رپورٹ تعصب پر مبنی اور غلط ہے۔ان کا موقف ہے کہ پانی کی قلت اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ فلسطینی پانی کا اپنا انفراسٹرکچر نہیں بنا سکے ہیں۔

اسرائیلی اور فلسطینی علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکاہے۔