پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ اُن کی اداکارہ وینا ملک سے شادی کی افواہیں درست نہیں اور یہ کہ وہ اپنی تمام تر توجہ کرکٹ کھیلنے پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

اخبار والوں سے بات چیت  میں محمد آصف نے کہا کہ میڈیا میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ محمد آصف واپس نہ آئیں، یا پھر اُن کی توجہ کہیں اور ہو۔ محمد آصف نے کہا کہ  ‘ایسی کوئی بات نہیں۔میں اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر رکھنا چاہتا ہوں۔’

اخباری نمائندوں کے استفسار پر اُنھوں نے کہاکہ  جو بھی بات ہوتی ہے وہ خود میڈیا پر کہہ دیتے ہیں۔ ‘یہ چھوٹی موٹی باتیں ہیں۔ جب بھی میں شادی کروں گا میرا خاندان اُس میں ملوث ہوگا۔ ساری دنیا کو پتا ہوگا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے یہ باتیں پھیلائی ہوئی ہیں۔’

یاد رہے کہ بعض اخبارات نے محمد آصف اور وینا ملک کی تصاویر شائع کرکے یہ تاثر دیا تھا کہ دونوں نے شادی رچا لی ہے۔

محمد آصف ممنوعہ طاقت بخش ادویات کے جرم میں ایک سالہ پابندی مکمل کرنے کے بعد اِس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے چمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔