آج کا یہ خصوصی شو مسلمانوں کا امریکہ  پر مشتمل ہے جِس میں  ہم آپ کے لیےامریکہ میں رہنے والے مسلمانوں  کا تعارفی خاکہ پیش کرتے رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہم نے مسلمانوں کا امریکہ  کے سیزن 2 کی پہلی قسط میں آپ کی ملاقات کروائی نور علی سے ۔ایک پاکستانی امریکی مسلمان ۔ جو  ایک ریس کار ڈرائیور ہیں اور ان کے بقول امریکی خواب کی تعبیر حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے  یہ جاننے کی کوشش کی کے نورعلی کا خواب کیا ہے اور نور علی اس کو حقیقت میں کیسے بدل رہے ہیں۔

آج کی قسط میں ہم نور علی سے مزید بات کریں گے کہ انھوں نے  گاڑیوں کی ریس جیسا پر خطر کام  ہی کیوں چنا اور ان کے والدین کا ردعمل کیا تھا اس بات پر بات کریں گے  نور کے والدین اور بھائی سے کہ وہ  نور کو کہاں دیکھتے ہیں اور خود نور اپنے مستقبل کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اور وہ ان تمام نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جو انھیں دیکھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم آپ کو لے چلیں گے نور علی کے ساتھ ان کے ریس ٹریک پر جہاں آپ دیکھ سکیں گے نور کس طرح اپنی جان کی بازی لگا  کر اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔