ہمارا آج کا یہ خصوصی شو ’مسلمانوں کا امریکہ‘ پر مشتمل ہے جِس میں ہم آپ کے لیےامریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کا تعارفی خاکہ پیش کرتے رہے ہیں۔ اس پروگرام کا سیزن ون آپ دیکھ چکے ہیں ۔ آج سے ہم اس کا سیزن 2 شروع کر رہے ہیں جس میں آپ امریکی مسلمان معاشرے کے چند اور دل چسپ اور غیر روایتی کرداروں سے ملیں گے۔
سیزن 2 کی پہلی قسط میں آپ مل رہےہیں نور علی سے۔ ایک پاکستانی امیریکن مسلمان۔ ایک ریس کار ڈرائیور اور خود ان کے بقول وہ ایک ایسے انسان ہیں جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھر پور محنت کی۔
نور علی کا خواب کیا ہے اور نور علی اس کو حقیقت میں کیسے بدل رہے ہیں آئیے دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں نور علی کی زبانی مسلمز امریکہ میں۔

