اتوار کی صبح شمال مغربی نیپال کے دور افتادہ علاقے میں ایم آئی 17ساخت کا ہیلی کاپٹر گر گیا جِس میں ایک روسی فلائیٹ انجنیئر ہلاک اور روسی پائلٹ سمیت  پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

 

‘مانان ایئر ’ نام کے فضائیہ کا یہ ہیلی کاپٹر سرکھیت سے اُملا ضلع کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ صبح تقریباً   سوا دس بجے اِس کا عقبی پنکھا ایک پیڑ میں الجھ گیا جِس کے باعث ہیلی کاپٹر پر پائلٹ کا کنٹرول نہ رہا۔

 

علاقے میں رہنے والے باشندوں کے لیے غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیا  ہیلی  کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں۔  یہ ہیلی کاپٹر روسی ساخت کے ہوتے ہیں اور اُن کے پائلٹ اور فلائیٹ انجنیئر بھی زیادہ تر روسی باشندے ہی ہوتے ہیں۔

 

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جائے حادثہ سے ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔