امریکہ میں اقتصادی ترقی کی رپورٹوں کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ہفتے کے روز ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتے وار نشریے میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اِس ماہ مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ابھی  کچھ نشیب و فراز باقی ہیں لیکن یہ کہ امریکہ نے کافی فاصلہ طےکر لیا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ اُن کے امدادی منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا یا محفوظ ہوئے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح 26سال میں بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی اور امکان ہے کہ إِس میں اضافہ ہوگا۔

اِسی دوران، اپنے ہفتے وار نشرئے میں امریکی ری پبلیکن ارکان نے  ہیلتھ کیئر کی اصلاح کے صدر کے منصوبے پر نکتہ چینی کی ہے۔