کوئٹہ میں منگل کی صبح سپنی روڈ پر واقع ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نظام شاہد درانی کے دفتر کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ڈی آئی جی درانی سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
علاقے کے ڈی ایس پی محمد صادق نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس بم دھماکے کا ہدف بظاہر نظام شاہد درانی ہی تھے جو ان کے مطابق اب تک عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔

