کراچی میں امریکی قونصل خانہ پانچ نومبر سے کاروباری افراد کو امریکہ کے ویزے کی فراہمی شروع کررہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ویزہ کے حصول کے خواہش مند کاروباری حضرات انٹرویو کے لیے امریکن ایکسپریس ٹریول آفس کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 نان امیگرینٹ ویزے کا وسیع پیمانے پر دوبارہ اجرا آئندہ سال کراچی قونصل خانے کی نئی عمارت میں منتقلی کے بعد شروع کیا جاسکے۔بیان کے مطابق بزنس ویزے کے اجراء سے پاکستان اور امریکہ کے کاروباری حلقوں کے درمیان مضبوط اور فروغ پذیر تعلقات کو تقویت ملے گی۔

کاروباری ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی مفصل معلومات امریکی قونصل خانے کی ویب سائٹ http://karachi.consulate.govسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔