جمعرات کو رات گئے پشاور کے نواحی علاقے پنج کھٹہ سے گزرنے والی ایک پولیس موبائل وین ریموٹ بم کے حملے کی زد میں آ گئی جس میں دو اہل کار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ بم حملے کے بعد حملہ آوروں نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔
علاقے کے ایس ایچ او عبد القادر خان کے مطابق کچھ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے سے موصولہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ پانچ زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، جن میں تین پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔
پشاور میں یہ ایک ہی دن میں دوسرا دہشت گرد حملہ ہے۔ اس سے قبل صبح پشاور کچہری میں ایک خودکش حملے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

