پوپ بینی ڈِکٹ نے ہفتے کے روز ویٹی کن کے سیستائین چیپل میں درجنوں فنکاروں سے ملاقات کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ اپنے تخلیقی کاموں میں عقیدے کو شامل کریں۔
250 سے زیادہ ماہیرینِ تعمیرات،موسیقاروں، ہدایت کاروں اور مصنّفوں نے ویٹی کن آنے کے لیے پوپ کی دعوت قبول کی تھی۔ ان میں بیشتر آرٹسٹ اگرچہ اٹلی کے ہیں لیکن بہت سے لوگ دنیا بھر سے ویٹی کن پہنچے ہیں۔
ہفتے کے روز اس واقعے سے 10 سال پہلے پوپ بینی ڈکٹ کے پیش رو پوپ جان پال ثانی نے آرٹسٹوں کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ رومن کیتھولک کلیسا کو ”آرٹ کی ضرورت “ ہے۔


