وائس آف امریکہ کو دیے جانے والے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کہا تھا کہ بہت جلد وزیرستان آپریشن کے ابتدائی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔ لیکن غلطی سے ان کی گفتگو کا یہ حصہ ہماری ویب سائٹ پر اس طرح شائع ہوا کہ جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ اس غلطی کی فوری طور پر تصحیح کر لی گئی ہے۔
اس غلطی پر وائس آف امریکہ کی اردو سروس آئی ایس پی آر اور اپنے قارئین سے معذرت خواہ ہے۔

