پولیس اور طبّی ذرائع کا کہنا ہے کہ  حادثے میں کم سے کم 15 اور افراد زخمی بھی ہوےٴ ہیں

بھارتی دارالحکومت  نئى دہلی میں ریل کے ایک زیرِ تعمیر پُل کے گرجانے کے حاثے میں  کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس اور طبّی ذرائع کا کہنا ہے کہ  حادثے میں کم سے کم 15اور افراد زخمی ہوےٴ ہیں۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کو صبح سویرے اُس وقت پیش آیا  جب کارکن پُل کے لیے کنکریٹ کے بھاری شہتیروں  کو اُٹھارہے تھے   اور اس دورا ن پُل کا ایک ستون منہدم  ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے  وہ مزدور ہیں جو اُس وقت وہاں کام کررہے تھے۔

یہ پُل شہر میں  میٹرو یعنی زیرِ زمین  ریلوے کے  نظام کے ایک حصّے کے طور پر تعمیر کیا جارہا ہے۔