مشرقی بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک بس کے ایک پُل پر سے نیچے ریل کی لائىنوں پر جاگرنے کے حادثے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔
Bus Crashپولیس نے کہا ہے کہ بس پُل کے جنگلے کو توڑتی ہوئى تقریباً 15میٹر نیچے ریل کی لائىنوں پر جاگری اور ریلوں کی آمدو رفت میں خلل پڑ گیا۔ حادثے میں کم سے کم 12اور مسافر زخمی بھی ہوئے۔
بھارت میں ناقص ڈرائیونگ کی عادت، گنجائش سے زیادہ بھری ہوئى اور خستہ حال موٹر گاڑیوں اور سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے حادثے بہت عام ہیں۔

