گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اکثر  امریکی بچے کیمپنگ  کے لیے جاتے ہیں جس میں انہیں ایسی بہت سی صحت مندانہ اور دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ ملتا ہے جو سکول کی مشکل اور تھکا دینےو الی روٹین میں ممکن نہیں ہوتا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ہرسال  ایک ایسا سمر کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں ایسٹم کے مرض میں مبتلا بچے شرکت کرتے ہیں۔

پہلی نظر میں ماؤنٹین ایڈونچر کسی بھی دوسرے سمر کیمپ کی طرح لگتا ہے۔ یہاں پر بھی لوگ کیمپ میں اسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جیسے کسی بھی دوسرے کیمپ میں مگر پروگرام ڈائریکٹر ایلسا برنٹ کا کہنا ہے کہ یہ سمر کیمپ مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کا سب سے پرانا اور بڑا سمر کیمپ ہے جس میں ایسٹم  میں مبتلا افراد آتے ہیں۔

یہاں پر آنے والے تمام افراد دماغی مرض ایسٹم میں مبتلا ہیں جو انسانی جسم میں مدافعت کم کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ، سماجی تعلقات اور ابلاغ کو متاثر کرتی ہے۔ برنٹ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پر ایسٹم کے سبھی قسم کے مریضوں کو لیتے ہیں۔ جو بیماری کے اول درجے پر ہوں یا آخری پر۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے ہر بچے کو ٹرینر مختلف چیزیں سکھاتا ہے۔ایسٹم سوسائٹی آف نارتھ کیرولائنا کے چیف سکاٹ بیڈیش کے مطابق یہ وہ چیز ہے جو اس کیمپ کو منفرد بناتی ہے۔ عام طور پر کیمپس میں دس تا پندرہ  بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک ٹرینر رکھا جاتا ہے۔

یہاں پر والدین اور کیمپرز دونوں اس کیمپ کے ذریعے نئے دوست بناتے ہیں اور یہ سیکھتے ہیں کہ ایسٹم کے مرض  کے ساتھ کس طرح جیا جا سکتا ہے۔