وی او اے کے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

blank

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

A national guard soldier walks by demonstrators at Bamako airport, Mali, March 29, 2012.  (N. Palus / VOA)

مالی: اسلامی ریاست کےقیام کا منصوبہ ، باغی گروپ مدغم

مالی کی عبوری حکومت نے باغیوں کے اِن دعووں کو مسترد کر دیا ہےجن میں کہا گیا تھا کہ شمال کا علاقہ ایک آزاد ریاست بنے گا

ہولا میں 92 افراد کا قتلِ عام، حکومت کی تردید

وزارت ِخارجہ کے ترجمان، جہاد مقدسی نے اس قتل عام کو شامی حکومت کے خلاف ’ جھوٹ کی سونامی‘ قرار دیا۔ اوراس کا الزام مسلح ’دہشت گردوں‘ پر عائد کیا، جنھوں نے، اُن کے بقول، فوجیوں پر حملہ کیا

Indian prime minister Manmohan Singh in New Delhi, March 12, 2012.

بھارت، برما کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دے گا: من موہن سنگھ

دورے میں عوام سے عوام کے درمیان رابطے میں تیزی لانے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی قراردادوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے

بھارت کی معیشت میں تبدیلی

دولت کی فراوانی کے ساتھ بھارت کے ہزاروں گاؤں میں لوگ خوب پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔

ایران: یورینیم کی افزودگی عام سا ’تکنیکی معاملہ‘ہے

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اِی اے) کی طر ف سے جمعے کو جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ملک کی ’ فردا‘ تنصیب سےحاصل کیے گئے نمونے ظاہر کرتے ہیں کہ یورینیم کو 27فی صد تک افزودہ کیا گیا ہے

埃及人5月25日在开罗街头争看报摊上的报纸

مصر: پرانی حکومت کودوبارہ لانے کی کوئی کوشش نہیں ہوگی

’ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا جائے گا، اور نہ ہی پرانی حکومت کی دوبارہ تشکیل ہوگی۔ ہم آپس میں لڑیں گے نہیں بلکہ مل کر کام کریں گے۔ مصر تبدیل ہوچکا ہے۔ بیتا ہوا وقت واپس نہیں آتا۔ ہم نے ایک شاندار انقلاب کو ہوتے ہوئے دیکھا‘

شام: حکومتی گولہ باری کے باعث 90 سے زائد افراد ہلاک

فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فوبے نے ہفتے کوتشدد کے واقعات کی مذمت کی اور پیرس میں ’فرینڈس آف سیریا‘ کا ایک اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا

نئے سیاسی تناظر میں امریکہ اور روس کے تعلقات

صدر اوباما نے ماسکو کے ساتھ بہتر تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں بنیادی اہمیت دی ہے ۔ اس وقت کے روسی صدر دمتری میدویدف اور وزیرِ اعظم ولادیمر پوٹن کے ساتھ تعلقات نئے ڈھب سے قائم کرنے کے نتیجے میں تخفیفِ اسلحہ کا ایک بڑا سمجھوتہ ہوا۔

Carlos Berger installs solar panels on a single family home in Brooklyn, New York.

چین کی امریکہ کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے شکایت

اس تنازع کا تعلق 22 مصنوعات سے ہے جن میں فولاد اور سولر سیلز بھی شامل ہیں۔ چین کا الزام ہے کہ امریکہ اپنی کمپنیوں کو مسابقت سے بچانے کی پالیسیوں پر عمل کررہا ہے

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے والا پہلا پرائیوٹ خلائی جہاز

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے خلائی اسٹیشن کا روبوٹک ہاتھ استعمال کرتے ہوئے خلائی کپیسول کو پکڑ کر اسٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا۔ خلاباز ہفتے کے روز سپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں داخل ہوں گے

A handout image released by the Syrian opposition's Shaam News Network shows anti-regime demonstrators during a protest in Homs province, May 25 , 2012.

شام: اسد مخالف جھڑپوں میں 50افراد ہلاک

شام میں دمشق اور حلب سمیت ملک کے اکثر شہروں میں جمعے کی نماز کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے صدر بشار الاسد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلوس نکالے

ترکی: کار بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک

ترکی کے وزیر داخلہ ادریس نعیم صاحین نے کہاہے کہ جمعے کے روز صوبے کیسری کے قصبے پنارباسی میں دو مشکوک افراد کار بھگاتے ہوئے ایک پڑتالی چوکی سے گذرے اور پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکہ کردیا

ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کی یلغار

نیپال کے عہدے داروں کا کہناہے کہ کم ازکم 52 کو ہ پیما جمعے کی صبح دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ تقریباً ایک سو ماؤنٹ ایورسٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں

فرانسیسی صدر کا افغانستان کا دورہ، فوجی انخلاء کا اعلان

فرانس کے نو منتخب صدر، فرانسوا اولانت، نے کہا کہ فرانسیسی فورسز کے مقررہ وقت سے پہلے انخلا کے سلسلے میں افغان حکومت اور نیٹو سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا

ایران، امریکہ کے درمیان اختلاف بدستورجاری

’ایران کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی نیت کے بارے میں عالمی اعتماد کو بحال کرے گا یا وہ ایسا نہیں کرے گا‘

صدارتی انتخابات میں اوباما اور رومنی کے درمیان برابر کا مقابلہ متوقع

اوباما کی انتخابی مہم کا ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ انتخاب کو صدر کے عہدے کے پہلے تین برسوں کے بارے میں ریفرنڈم نہ بنایا جائے

امریکی اخبارات سے: جوہری مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی

ایران اِس وقت مغربی طاقتوں کے ساتھ محض اِس لیے مذاکرات کر رہا ہے، کیوں کہ وہ خود پر عائد کڑی اقتصادی پابندیوں کے دباؤ سے نکلنا چاہتا ہے: ’یو ایس اے ٹوڈے‘

انٹرنیٹ پر القاعدہ کے پراپیگنڈہ کے خلاف امریکی مہم

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکہ کے ڈیجیٹل ماہرین ویب سائٹس پر القاعدہ کے اشتہارات کی جگہ دوسرا مواد ڈال رہے ہیں جن میں یمنی عوام پر القاعدہ کے حملوں کے اثرات کو نمایاں کیا جارہاہے

ایران جوہری مذاکرات کا اگلا دور ماسکو میں

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے یہ اعلان دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ امورپر اختلافات برقرار ہیں لیکن بعض معاملات پر آگے بڑھنے میں کامیابی ہوئی ہے

ترکی: سابق کرد رکن پارلیمنٹ کو سزا

ترکی کے کرد اکثریتی صوبے دیار بکر کی ایک عدالت نے جمعرات کو لیلا زانا کو کردستان ورکرز پارٹی یعنی پی کے کے کی حمایت میں کئی تقاریر کرنے کے جرم میں سزا سنائی


مزید