عراقی حکام کے مطابق ملک شمالی قصبے میں جمعرات کو دو خودکش بم حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ پہلا خودکش حملہ دارالحکومت بغداد سے چار سو کلومیٹر شمالی مغرب میں تلعفر کے علاقے میں ہوا جب کہ اُس کے چند منٹ بعد دوسرے حملہ اُس وقت کیا گیا جب پہلے دھماکے بعد جاعہ وقوع پر لو گ جمع تھے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ اس قبل بغداد میں سٹی صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ افرا د ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے عراقی شہروں سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعدملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں شدت آئی ہے ۔

