صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان بدھ کی شام کابل میں ملاقات ہوئی جِس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
افغان صدر حامد کرزئی جمعرات کے روز نئی پانچ سالہ مدت کے لیے ملک کے صدر کا حلف اُٹھا ئیں گے جِس میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری کابل پہنچے ہیں۔
اِس تقریب میں عالمی شخصیات بھی شرکت کریں گی، جِن میں امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن بھی شامل ہیں۔

