واشنگٹن کو عجائب گھروں کا شہر کہاجاتا ہے،یوں تو اس شہر میں ہر چیز کا الگ میوزیم موجود ہے لیکن یہاں ایک ایسا عجائب گھر بھی موجود ہے جو دنیا میں اور کہیں نہیں پایا جاتا۔ اس کا نام ’نیوزیم‘ہے۔یعنی ایک ایسا عجائب گھر جو خبروں کی دنیا سے متعلق ہے۔ ہم ان صفحات پر اس انوکھے عجائب گھر کے بارے میں دس خصوصی پروگراموں کا سلسلہ پیش کررہے ہیں، جنھیں تابندہ نعیم نے تیار کیا ہے۔