Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ


July 23, 2008
ویڈیو دیکھئے - Download this file (WM) video clip
ویڈیو دیکھئے - Watch (WM) video clip

Islamabad-PM-Coalitionpartners-Meeting-July 2008

حکمران اتحاد کا اہم اجلاس

آج بدھ کو اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے شرکا کو وفاق کے زیرِ انتظام قبائیلی علاقوں میں سیکورٹی کی صورتِ حال  اور جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں فاٹا کے سیکریٹری نے بھی بریفنگ دی۔

 اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری ، پاکستان مسل لیگ ن کے صدر شہباز شریف، جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈر اسفند یار ولی نے شرکت کی۔

 اجلاس کے بعدجمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی طاقتوں کو یہ باور کرائے کہ ہم اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ عالمی طاقتوں کو اپنے مفادات کے ساتھ ہمارے مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے موقعے پر ہوا ، جب اگلے ہفتے وزیر اعظم امریکہ کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں امریکی صدر بش اور انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی سرحدی علاقے کی سیکورٹی کی صورتِ حال زیرِ بحث آئے گی۔

یاد رہے کہ حزبِ اختلاف کی ایک جماعت مسلم لیگ ق یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر اعظم کے امریکی دورے سے قبل پارلیمنٹ کا ایک مشترکہ اجلاس بلاکر متفقہ پالیسی وضع کی جائے اور یہی پالیس وزیر اعظم کو امریکی قیادت کے سامنے پیش کی ضرورت ہے۔ لیکن حکومت نے اس سلسلے میں صرف اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اکتفا کیا ہے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں