Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

”انسداد دہشت گردی کی پالیسی پر بیرونی مداخلت نامنظور“


July 25, 2008

Rehman Malik-Advisor on Interior

رحمن ملک

وفاقی وزارت داخلہ کے سربراہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی پالیسی پر بیرونی مداخلت اور ڈکٹیشن ہر گز قبول نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان اختلاف رائے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تمام کاروائیاں حکومت اپنی وضع کردہ پالیسی کے تحت کررہی ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ساتھ ہی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

وزارت داخلہ کے سربراہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے پاک افغان سرحد پر طالبان عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے پاکستان سےمئوثر کاروائیاں کرنے پر زور دیا ہے جبکہ جمعرات کے روز کابل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اور افغان صدر حامد کرزئی نے بھی کچھ ایسے ہی مطالبات دہرائے ۔ اس کے علاوہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 28جولائی کو وائٹ ہاؤس میں صدر بش اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مابین ہونے والی ملاقات میں فاٹا کے علاقوں میں ہونے والی طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں اور پاک افغان سرحد پر دراندازوں کو روکنے کے حوالے سے پاکستانی کوششوں پر بات چیت ایجنڈے میں سر فہرست ہوگی۔

Pakistani army soldiers patrol at the army helicopters landing area of Miranshah, the main town in North Waziristan, near the border with Afghanistan (File photo)

پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی فوجی

مبصرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات سے دو روزقبل دیے گئے اس بیان میں بظاہر یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان اپنی موجودہ پالیسی کو جاری رکھے گا جس میں معاملات کو طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا سرفہرست ہے۔ رحمن ملک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت سوات میں عسکریت پسندوں اور صوبائی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا احترام کرتی ہے لیکن اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تواس کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر عسکریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہتھیار پھینک کر امن کے عمل میں شامل ہوجائیں۔

جمعہ کو صحافیوں سے اپنی بات چیت میں رحمن ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ملک میں خودکش حملوں کے واقعات میں کافی حد تک کمی ہوگئی ہے جبکہ فاٹا میں بھی امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگومیں آپریشن کے دوران ایک اہم طالبان کمانڈر سمیت 35عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
وھیل کے نغموں کا کھوج لگانے کی جستجو
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available
ورجینیا میں ایک اردو ادبی محفل  Video clip available
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی