انٹرنیشنل براڈ کاسٹر

اسد حسن ماس کمیونی کیشن (ابلاغِ عامہ) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔ 1998ء میں شعبہٴ صحافت سے وابستہ ہوئے۔ چھ سال تک پرنٹ میڈیا سے منسلک رہے۔ مختلف اخبارات اور میگزینز کے لیے کام کیا۔ اس دوران ریڈیو پاکستان کے نیوزاینڈ کرنٹ افیرز چینل سے سیاست، معاشرت اور معیشت سمیت کئی موضوعات پرسینکڑوں پروگراموں کی میزبانی بھی کی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے خواتین کے مسائل پر دستاویزی فلموں کی ایک سیریز بنائی جو پی ٹی وی سے نشر ہوئی۔ 2004ء میں انھوں نے پاکستان کا ایک نجی ٹیلی وژن جائن کیا جہاں بطور رپورٹر، ڈیسک ایڈیٹراینکرپرسن اور سینئر پروڈیوسر نیوز کام کرتے رہے۔
سال 2005ء میں پاکستان کے شمال مغربی علاقوں اور کشمیر میں تباہ کن زلزلے کے دوران کئی ٹی وی پیکیجز کے علاوہ ’29 سیکنڈ‘ کے عنوان سے ایک ڈاکیومنٹری تحریر کی جو بے حد پسند کی گئی۔
اسد حسن نومبر 2006ء سے ’ریڈیو آپ کی دنیا‘ سے وابستہ ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاست، سماج، ادب اور کھیل ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں اور انہی موضوعات پرآپ انہیں پروگرام ’ان دا نیوز‘ اور ’راؤنڈ ٹیبل‘ میں میزبانی کرتے ہوئے سنتے ہیں۔