To view this site, you need to have Flash Player 9.0.115 or later installed. Click here to get the latest Flash player.
پاکستان اوراس کے گردو نواح میں وائس آف امریکہ کا ٹیلی ویژن پروگرام’خبروں سے آگے‘ پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ’خبروں سے آگے‘ ہفتے اور اتوار کےسوا ہر روز شام ساڑھے چھ بجے ایکسپریس نیوز ٹیلی ویژن پر دل چسپ اور منفرد انداز میں معاشرتی اور سماجی موضوعات پر مبنی رپورٹیں، انٹرویو اور تبصرے دکھاتا ہے۔
علاوہ ازیں ہمارے پروڈیوسروں کی ٹیم حالاتِ حاضرہ، فن و ثقافت، تفریح اور دوسرے موضوعات کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ ہمارے پیش کاروں میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے جو اپنے ساتھ نیا زاویہٴ نگاہ اور اندازِِ فکر لے کر آئے ہیں۔