پاکستان اور اس کے آس پڑوس میں ریڈیوکے سامعین ایک نئی آواز سے روشناس ہو رہے ہیں، ’ریڈیو آپ کی دنیا۔‘
’ریڈیو آپ کی دنیا ‘کے پروگرام میڈیم ویو 972 کلو ہرٹز پر پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 7 بجے شروع ہوتے ہیں اور صبح 7 بجے تک جاری رہتے ہیں۔ ان پروگراموں میں پاکستان ، جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کی تازہ ترین خبریں، حالاتِ حاضرہ، صحت، خواتین کے مسائل، سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی، تعلیم، امریکی زندگی، اور عام دلچسپی کے دیگر موضوعات پر فیچر ز سنوائے جاتے ہیں۔ پروگراموں کے دورا ن مقبولِ عام پاکستانی اور ہندوستانی گیتوں کے ساتھ ساتھ مغربی موسیقی بھی پیش کی جاتی ہے ۔اس طرح ’ریڈیو آپ کی دنیا ‘ایک ہی جگہ پر خبروں،معلومات اور تفریح کا ایک دلچسپ اور متوازن امتزاج پیش کرتاہے۔

| ’ریڈ یو آپ کی دنیا‘کے ڈائرکٹر ڈاکٹر برائن سلور کا کہنا ہے کہ ”یہ ایک عمدہ موقع ہے کہ ایک ایسا ریڈیو سٹیشن قائم کیا جائے جو نشریات کو ٹکڑوں میں بانٹنے کے بجائے شب بھر سامعین کو معلومات اور تفریح فراہم کرتا رہے | 
|
’ریڈ یو آپ کی دنیا ‘ جدید انداز ِپیشکش سے ہم آہنگ نشریات کے دوران اپنی مخصوص پہچان برقرار رکھتاہے۔ نشریات کے ہر گھنٹے کے آغاز و اختتام پرتازہ ترین خبریں سنوائی جاتی ہیں جب کہ دوسرے اوقات میں تفریحی اور معلوماتی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔
جن سامعین کو خبروں اور حالاتِ حاضرہ سے خصوصی دلچسپی ہے، ان کے لیئے ہم روزانہ ایک ایک گھنٹے کے دو خصوصی پروگرام پیش کرتے ہیں جو صرف خبروں اور حالاتِ حاضرہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔

| میں آپ کے تمام پروگرام بہت شوق سے سنتا ہوں۔ سبھی پروگرام بہت معلوماتی اور دلچسپ ہوتے ہیں۔ براے مہربانی کھیل کے پروگراموں کا دورانیہ بڑھا دیں۔ شہود احمد | 
|
پاکستانی کے وقت کے مطابق اِن پروگراموں کے اوقات مندرجہ ذیل ہیں:
صبح 6 بجے سے 7 بجے تک
شام 7 بجے سے 8 بجے تک
اس کے علاوہ ’راونڈ ٹیبل‘ کے عنوان سے روزانہ رات دس بجے گیارہ بجے تک مجلسِ مذاکرہ نشر کی جاتی ہے ،
جس میں ممتاز دانشور اور مبصرین اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہیں ۔
آپ کی دلچسپی کے تمام تر لوازمات کے ساتھ ریڈیو آپ کی دنیا کی نشریات ساری رات جاری رہتی ہیں ۔ روزانہ شام سات بجے سے صبح سات بجے تک میڈیم ویو 972 کلو ہرٹز پر آپ سُن سکتے ہیں تازہ ترین خبریں ، حالاتِ حاضرہ کے جائزے اور تجزیے ، جنوبی ایشیا اور دنیا کے کونے کونے سے بھیجی ہوئی نامہ نگاروں کی رپورٹیں، اور اپنی من پسند موسیقی ۔