’ریڈیو آپ کی دنیا کی تمام نشریات اب براہِ راست (لائیو)
پاکستان اور اس کے آس پڑوس میں ریڈیوکے سامعین کے لیے تازہ ترین خبروں اور حالاتِ حاضرہ سے آگاہی کے لیے معتبر نام’ریڈیو آپ کی دنیا۔‘ ہمارےپروگرام میڈیم ویو 972 اور 1539 کلو ہرٹز پر پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 7:00 بجے شروع ہوتے ہیں اور صبح 7:00 بجے تک جاری رہتے ہیں۔
میرا نام ضیااللہ ہے اور میرا تعلق چترال سے ہے۔ میں آپ کے پروگراموں کا باقاعدہ سامع ہوں۔ آپ کے سبھی پروگرام دلچسپ ہیں، خاص طور پر مجھے چارٹ بسٹرز بہت اچھا لگتا ہے۔ میں ایم ایڈ کا طالب علم ہوں۔
ان پروگراموں میں پاکستان ، جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کی تازہ ترین خبریں، حالاتِ حاضرہ، صحت، خواتین کے مسائل، سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی، تعلیم، امریکی زندگی، اور عام دلچسپی کے دیگر موضوعات پر فیچر ز سنوائے جاتے ہیں۔